مشورہ کس سے اور کیسے کیا جائے؟
اپنے دماغ پر زور ڈالو تو تمھیں ضرور کوئی نہ کوئی تدبیر سوجھ جائے گی مشورہ کس سے اور کیسے کیا جائے؟ اپنے معاملات کو عدالت میں لانے سے پہلے کسی قابل وکیل کے ساتھ مشاورت کریں۔ عدالت میں کیس لڑنے والے وکلاء تو کافی سارے ہیں مگر درست مشورہ دینے والے وکلاء کم ہیں لہٰذا شروع میں ہی (بوقت مشورہ )زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے مقدمہ کے بارے میں کم از کم تین قانونی ماہرین سے مشورہ کریں۔ اور اس طرح مقدمہ کے تمام پہلو سامنے آ جائیں گے جس سے ایک درست فیصلہ تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی یہ بات بھی واضع ہو جائے گی کہ کوئی وکیل کہیں ذاتی غرض کیلئے غلط مشورہ تو نہیں دے رہا۔ چونکہ لوگ جب مشورہ کرتے ہیں تو اکثر وکیل صرف اپنی فیس کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کو مقدمہ بازی میں جھونک دیتے ہیں۔ سچے اور حق پر مبنی مقدمات محض اس وجہ سے ہار جاتے ہیں کہ ان کے آغاز میں مناسب احتیاط اور تیاری نہیں کی جاتی۔جتنا بڑا اور اہم کیس ہواتنی ہی زیادہ احتیاط اور تیاری ضروری ہوتی ہے، یہاں احتیاط اور تیاری سے مراد مناسب ہوم ورک ہے یعنی مقدمہ شروع کرنے سے پہلے اسے ہر پہلو (حالات و واقعات کے حوالے سے ...
Comments
Post a Comment