اختتام

اختتام

اور میں اپنے نفس کو بے قصور نہیں بتاتا، بے شک نفس تو بُرائی کا بڑا حکم دینے والا ہے، مگر جس پر میرا ربّ رحم کرے۔ سورۃ ۱۲ یوسف آیت ۵۳

                کون ستارے چھُو سکتا ہے                    راہ میں سانس اٹک جاتی ہے

 دوستو! میں نے اپنے مشاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے عدالتی بھُول بھلیوں میں آ پھنسنے والوں کی راہنمائی کی غرض سے یہ چند لائنیں تحریر کی ہیں، عدالت اور وکالت سے منسلک قابل لوگوں سے بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، مگر پھر بھی احساس ہو رہا ہے کہ یہ کاوش ناکافی ہے،آپ سے التماس ہے کہ ان صفحات میں پائی جانے والی خامیوں اور کوتاہیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنی رائے، مشورے اور راہنمائی سے ضرور نوازیں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
(خدا اُس شخص پر رحمت فرمائے جو مجھے میرے عیب بتاتا ہے)
بشرط فرصت کوشش کروں گا کہ اِن موضوعات پر سینئر وکلاء اور قابل جج صاحبان کی آراء شامل کر کے اسے کتابی شکل دی جائے۔

ہم داستانِ عشق مکمل نہ کر سکے
          آغاز  رہ  گیا، کبھی انجام  رہ  گیا

خیر اندیش کاشف شہزاد زیدی (ایڈووکیٹ)
Logo for Rah-e-Adalat
Rah-e-Adalat. Blogspot. Com

Comments

Popular posts from this blog

مشورہ کس سے اور کیسے کیا جائے؟

مقدمہ کے مختلف مراحل و طریقہ کار

تعارف