کیس دائر کرنے میں زیادہ جلدی یا عدالت سے رجوع کرنے میں تاخیر

کیس دائر کرنے میں زیادہ جلدی یا عدالت سے رجوع کرنے میں تاخیر
کہا جاتا ہے کہ، ’’ ایک درست فیصلہ بھی اگر تاخیر سے کیا جائے تو وہ مفید نہیں رہتا‘‘
ایک بہت اہم بات جس کا ذکر آپ کو اگلے صفحات میں بھی نظر آئے گا وہ یہ ہے کہ عدالت میں کیس دائر کرتے وقت زیادہ جلد بازی بہت نقصان دہ ہوتی ہے، اسی طرح اپنے معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے میں تاخیر بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ کیونکہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے میعاد مقرر کی گئی ہے اور یہ میعاد مختلف مقدمات کیلئے مختلف ہے۔ مقدمات کی سماعت کیلئے میعاد مقرّر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بر وقت اپنے حقوق کیلئے عدالتوں میں آئیں اور سالوں پرانے مقدمات نہ اُٹھائے پھریں ۔کیونکہ جو مقدمات تاخیر سے دائر ہوتے ہیں ان کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ عرصہ گذرنے تجربوں کو یاد رکھنا عقل حاصل کرنے کا دوسرا نام ہے
کے دوران کئی گواہان کسی اور جگہ چلے جاتے ہیں، بعض اوقات گواہان فوت ہو جاتے ہیں، اسی طرح دیگر شہادتیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں اورتاخیر سے دائر کیے گئے مقدمات کی سماعت سے فریقین کو کچھ حاصل نہیں ہوتا، اخراجات پر کافی سارا پیسہ خرچ ہو جاتا ہے اور عدالتوں کا وقت الگ ضائع ہوتا ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں کے بہت سارے سچے مقدمات محض میعادِ سماعت کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہوئے۔ کئی خرانٹ قسم کے مقدمہ باز مخالف فریق کو پنچائت، صلح صفائی،کے چکروں میں ڈال کے اس کا وقت ضائع کر دیتے ہیں جس سے اس کا مقدمہ میعادِ سماعت کے قانون کی وجہ سے ہی ناقابلِ سماعت ہو جاتا ہے۔ اور یوں خرانٹ لوگ عدالت کے باہر ہی مقدمہ جیت جاتے ہیں۔ لہٰذا یہ بھی بہت ضروری ہے کہ صلح صفائی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ اپنے معاملے کے قانونی پہلو پر بھی نظر رکھی جائے۔
دیر سے آنے والوں سے قانون بھی کہتا ہے کہ،
 ’’ پہلے سوئے رہے ہو تو اب بھی سوئے رہو‘‘ ۔
ایک کہاوت ہے کہ،
 ’’ زندگی کے اکثر مسائل دو باتوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں، 1: ہم بغیر سوچے سمجھے کام شروع کر دیتے ہیں 2: ہم سوچتے رہتے ہیں
اور کام شروع ہی نہیں کرتے‘‘ لہٰذااگر سمجھتے ہیں کہ آپ کے معاملات عدالت میں جانے کے بغیر حل نہیں ہو سکتے تو پھر ایک لمحہ کی بھی دیر نہ کریں اور کسی قابل وکیل سے مشورہ کیلئے ملیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

مشورہ کس سے اور کیسے کیا جائے؟

مقدمہ کے مختلف مراحل و طریقہ کار

تعارف