تعارف
مقدمہ بازی میں مصروف یا مقدمہ بازی کیلئے پر تول رہے دوستوں کی رہنمائی کی غرض سے یہاں کچھ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے امکان ہے کہ وہ عدالتی بھول بھلیوں میں بھٹکنے سے بچ جائیں گے اور انصاف تک پہنچنے میں ہونے والی تاخیر کم ہو سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی عدالتوں میں لوٹ مار کرنے والے لوگوں (وکیل، منشی، عدالتی عملہ، ٹاؤٹ) کے طریقہء واردات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور سب سے اہم موضوع ”مقدمہ بازی سے بچا کیسے جائے“ پر ایک تفصیلی مضمون ہے۔ مزید یہاں کچھ احتیاطی تدابیر بھی بیان کی گئی ہیں کہ اگر عدالت کی راہ کسی کیلئے ناگزیر ہی ہوجائے تو اسے کس تیاری کے ساتھ عدالت جانا چاہیے۔ اِن صفحات میں عدالتی مسائل پر بحث کرکے اِن کا حل تجویز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عدالتی معاملات اور وکالت کے حوالے سے کچھ حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے، جو بہت تکلیف دہ اور انتہائی افسوسناک ہیں مگر ان کو زیرِبحث لائے بغیر چارہ بھی نہیں کہ عوام الناس ان باتوں سے لاعلم ہونے کی وجہ سے ایک مستقل عذاب میں مبتلا ہیں۔ یہاں تحریر الفاظ سے کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، اس کاوش کا نیک نیتی کے س...